ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹر ورداہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

113

ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹر ورداہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ثاقب ملک نے ڈاکٹر ورداہ کے سفاکانہ قتل پر انتہائی دکھ، رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہسپتال کے ترجمان ملک سیف اللہ کے مطابق ڈاکٹر ورداہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی.”اغْفِرْ لَنَا وَلَهٗ یَا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ”

ہسپتال ترجمان ملک سیف اللہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹر ورداہ کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس المناک واقعے نے پورے طبی برادری کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے متعلقہ تمام اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ورداہ کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے
تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس قسم کی گھناونی حرکت کے بارے میں سوچنے سے پہلے سو بار سوچے۔
مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر برادری کی حفاظت اور احترام کو یقینی بنانا ریاست و معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ایسے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں