تھانہ میرپور کی حدود ترنکہ اسلام کوٹ میں خاندانی رشتوں کی آڑ میں لرزہ خیز قتل کی واردات بے نقاب

97

ایبٹ آباد: تھانہ میرپور کی حدود ترنکہ اسلام کوٹ میں خاندانی رشتوں کی آڑ میں لرزہ خیز قتل کی واردات بے نقاب

مورخہ 16 نومبر 2025 کو ترنکہ میں پیش آنے والا اندوہناک واقعہ میں بھائی اور بیوی کے خونی رشتوں نے ہی سنگدلی سے حسنین ولد مشتاق کو اسلحہ آتشین سے قتل کیا اور بعد میں خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم حسن علی ولد مشتاق اور ملزمہ رمشہ بی بی، بیوہ حسین—جو مقتول کی بیوی تھی—نے ناجائز تعلقات اور شادی کے منصوبے کے باعث مقتول اپنے شوہر کو راستے کی رکاوٹ سمجھتے ہوئے اپنے دیور اور مقتول کے بھائی کے ساتھ مل کے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ قتل کے بعد ملزم حسن علی نے خود کو مقدمے کا مدعی بنا کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، مگر میرپور پولیس نے پیشہ ورانہ تفتیش، شواہد اور باریک بینی سے تمام حقائق بے نقاب کر دیے، جس پر دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں