ایم یو جے ممبرشپ

43

مانسہرہ: ایم یو جے ممبرشپ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے. ممبر شپ کے خواہشمند صحافی برادری اپنے حقوق کے حصول و تحفظ کے لئے اپنی ممبر شپ کو یقینی بنائیں. دو سالہ دور اقتدار میں صحافی برادری کی خدمت کے لئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائی.

صدر اشتیاق خان تنولی. تفصیلات کے مطابق مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر و سینئر صحافی اشتیاق خان تنولی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر تک ضلع بھر کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے ورکنگ صحافی برادری ضلع کی واحد بڑی و پہلی رجسٹرڈ مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس کی ممبر شپ کے لئے منتخب ممبرشپ کمیٹی ممبران سے فارم حاصل کر کے مکمل کوائف کے ساتھ کمیٹی ممبران کے پاس جمع کرائیں.

صدر اشتیاق خان تنولی نے کہا کہ 2018 سے پی ٹی آئی صوبائی حکومت نے تاحال ایم یو جے کا فنڈ جاری نہیں کیا. جو کہ انتہائی افسوسناک امر اور صحافی برادری کی حق تلفی ہے. انہوں نے کہا کہ اپنے دو سالہ اقتدار میں ایوارڈ شو انعقاد، 2024 فوڈ پیکج سمیت تاحال اپنی مدد آپ کے تحت دفاتر کرایہ و دیگر اخراجات برداشت کر رہے ہیں.

انہوں نے سپیکر کے پی کے بابرسلیم خان سواتی سے مطالبہ کیا کہ اپنے ضلع کی واحد رجسٹرڈ بڑی صحافتی تنظیم ایم یو جے کے فنڈز ریلیزنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں