کوہستان لوئر: ضلعی پولیس سربراہ عبدالسلام خالد کی جانب سے پولیس ویلفیئر فنڈ کے تحت جہیز فنڈ کے چیکس ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران و اہلکاروں میں تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈی پی او کوہستان لوئر نے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر پولیس فورس کے اہلکاروں کو مالی معاونت فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھا سکیں۔
فنڈز کی تقسیم میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے تمام اہلکاروں کو کراس چیک کے ذریعے رقوم جاری کی گئیں، تاکہ کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو۔
ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔