مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں آج اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے SDC سینٹر مانسہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، ریونیو فیلڈ اسٹاف اور عوامی نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کے مسائل سنے گئے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے گئے۔اے سی مانسہرہ نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے فوری اور شفاف حل کے لیے تمام ادارے بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ شکایات کے ازالے، بہتر سروس ڈلیوری اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی کے لیے مزید ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
آخر میں، شہریوں نے انتظامیہ کے اس عوام دوست اقدام کو سراہا اور کھلی کچہری کے انعقاد پر AC مانسہرہ کا شکریہ ادا کیا۔