ایبٹ آباد: کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کے درمیان حدود کے تنازع نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کینٹ بورڈ مختلف علاقوں میں رات کے اندھیرے میں بختہ تختیاں نصب کر رہا ہے، جبکہ صبح ہوتے ہی ٹی ایم اے کے ملازمین انہیں ہٹا دیتے ہیں۔
ٹی ایم اے ملازمین کا کہنا ہے کہ بغیر کسی باہمی مشاورت کے اس طرح تختیاں لگانا نہ صرف اختیارات سے تجاوز ہے بلکہ سرکاری وسائل کا بھی کھلا ضیاع ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کینٹ بورڈ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر حدود واضح کرے تاکہ روزانہ کے اس تنازع اور سرکاری خزانے کے نقصان کا خاتمہ ہو۔
ملازمین نے چیئرمین یونین کونسل اور میئر سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی ادارہ اپنی حدود سے تجاوز نہ کرے۔