دارِارقم سکول اینڈ کالجز کاغان کالونی کیمپس کے پچاس بچوں نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی

69

ایبٹ آباد: دارِارقم سکول اینڈ کالجز کاغان کالونی کیمپس کے پچاس بچوں نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف آپریٹنگ آفیسربخت زادہ سید تھے۔

کامسیٹس یونیورسٹی میں منعقدہ دستار بندی اورسالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شہریوں اور اہم شخصیات کی شرکت۔

تقریب میں امیر جماعت اسلامی ہزارہ عبد الرزاق عباسی، ایم پی اے آمنہ سردار،، جنرل منیجر دارارقم سکول پشاور اینڈ سوات ریجن میاں نعمان،قاضی محمد ہارون ریجنل ڈائریکٹر،حطار انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سفیر اختر اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاغان کالونی کیمپس محمد شعیب جدون،طلباء و طالبات اور والدین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں پہنچنے پر تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تقریب میں حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔ طلباء اور ان کے والدین کو تحائف پیش کیے گئے جبکہ دارِارقم سکول اینڈ کالج کاغان کالونی کیمپس کے ڈائریکٹر عبداالرشید کی جانب سے تمام مہمانوں کو شیلڈز سے نوازا گیا۔

دارِارقم سکول اینڈ کالجزکے زیراہتمام ہزاروں بچے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں