ضلع تورغر کے علاقے سورمل اکازئی میں ایک افسوس ناک موٹر سائیکل حادثے میں ایک مقامی شخص جاں بحق

58

تورغر : ضلع تورغر کے علاقے سورمل اکازئی میں ایک افسوس ناک موٹر سائیکل حادثے میں ایک مقامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت حیات ولد کانے سکنہ سورمل کے نام سے ہوئی ہے، جو دربنی سے اپنے گاؤں سورمل آ رہے تھے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، موٹر سائیکل خراب سڑک کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں حیات شدید زخمی ہو گئے، جنہیں مقامی لوگوں نے فوری طور پر دربنی کے بنیادی صحت یونٹ (BHU) منتقل کرنے کی کوشش کی، مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

مقامی افراد نے علاقے کی سڑکوں کی ناقص حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان خستہ حال سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں