کھیلوں کے ہفتے کی اختتامی تقریب

89

تورغر : ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب صاحب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میل تورغر اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز آفس تورغر کے زیرِ اہتمام منعقدہ کھیلوں کے ہفتے کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں دونوں محکموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی شخصیت سازی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اسپورٹس فیسٹیول ضلع میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں اور طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نسبتاً پسماندہ علاقوں میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں میں اعتماد اور مثبت توانائی کو فروغ دیتی ہیں۔ طلبہ کی دلچسپی اور بھرپور شمولیت ضلعی انتظامیہ کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کیں، جب کہ منتظمین کی جانب سے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر تورغر کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں