ایبٹ آباد: داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر نیشنل گرڈ کمپنی ٹیم کی کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ سے ملاقات۔
داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی پیش رفت اور انتظامی تعاون کے حوالے سے نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کے چیف انجینئر/پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ سے ملاقات کی۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کی اجلاسوں میں باقاعدہ شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ پراجکٹ کے حوالے سے متعلقہ امور میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر منصوبے کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ درپیش ہو تو متعلقہ ایکس ای این کے ذریعے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے تاکہ تمام شکایات اور مسائل کا فوری اور مؤثر ازالہ کیا جا سکے۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن نے این جی سی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ داسو ٹرانسمیشن لائن ایک عوامی فلاحی اور قومی اہمیت کا منصوبہ ہے.