مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر فراز قریشی،اسسٹنٹ کمشنر، بفہ پکھل نے آج ہمراہ ٹریفک پولیس گاڑیوں میں نصب HID/LED لائٹس، اور پریشر ہارن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں سے مذکورہ ممنوعہ اشیاء ہٹوائیں۔
ساتھ ہی ساتھ ایسے تمام دوکانداروں کو جو ایسی ممنوع اشیاء کی فروخت میں ملوث پائے گئے ان کو وارننگز دی گئیں کہ وہ آئندہ ایسا کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔