اسسٹنٹ کمشنر الائی اختشام جاوید کے لئے الوداعی پارٹی کا اہتمام

79

بٹگرام: ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی جانب سےتحصیل الائی سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر الائی اختشام جاوید کے لئے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے تمام افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر الائی احتشام جاوید نے کہا کہ تحصیل الائی کے عوام، مشران اور تحصیل سٹاف نے بہت عزت دی ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ تحصیل الائی کے عوام کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا اور ہمیشہ عزت ملی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور دیگر مقررین نے کہا کہ تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر الائی کی خدمات ہمیشہ یاد رہے گی، اس نے ہمیشہ مشکل حالات میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دی ہے۔

جس کو ضلعی انتظامیہ کے تمام سٹاف خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں