سوشل میڈیا پر شاہد علی شاہ نامی شخص کی جھوٹی اور من گھڑت پریس کانفرنس

117

مانسہرہ : سوشل میڈیا پر شاہد علی شاہ نامی شخص کی جھوٹی اور من گھڑت پریس کانفرنس کے حوالے سے مانسہرہ پولیس کا دو ٹوک موقف ، جھوٹی پریس کانفرنس کرکے ادارے کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

سوشل میڈیا پر شاہد علی شاہ نامی شخص کی جھوٹی، من گھڑت اور بے بنیاد پریس کانفرنس پر مانسہرہ پولیس نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جھوٹے الزامات لگا کر پولیس کو دباؤ میں لانے یا بلیک میل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرنے والا شاہد علی شاہ نامی شخص عادی منشیات فروش ہے جس کے خلاف ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے 17 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ کئی مقدمات میں مجرم کو عدالتی جرمانوں اور سزاؤں کا سامنا بھی کرنا پڑ چکا ہے۔

مزید یہ کہ مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ خاکی میں منشیات ایکٹ کے تحت 6 سے زائد جبکہ تھانہ کاغان میں 10 سے زیادہ منشیات فروشی کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

مانسہرہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون شکن عناصر کی جھوٹی کہانیوں اور بلیک میلنگ سے پولیس کے مورال یا کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ قانون کی عملداری اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں