ہریپور : ہری پور ایس ایچ او تھانہ مکھنیال کو علاقہ میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں پر معززین علاقہ کی جانب سے خراج تحسین ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیر قیادت ہری پور پولیس کا ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
ایس ایچ او تھانہ مکھنیال عمران نواز کو علاقہ میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں عمل میں لانے پر علاقہ معززین نے خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مکھنیال نے علاقہ معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور کے واضع ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔
علاقائی امن و امان کی بحالی عوامی تعاون کی بدولت ہی ممکن ہے ۔علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔معززین علاقہ نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔