ضلع تورغر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

58

تورغر: ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انورزیب صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی جانب سے ضلع تورغر کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ آج ڈپٹی کمشنر صاحب نے تقریب کے افتتاحی فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے شیلڈ پیش کی۔جدباء کے آباسین کرکٹ گراؤنڈ میں افتتاحی میچ سے قبل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عاقب خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پہلا ٹورنامنٹ ہے اور وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ تورغر کے نوجوانوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر یوتھ آفیسر زاہد حسین شاہ بھی موقع پر موجود تھے دونوں افسران نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے نوجوانوں کے مسائل کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگا
افتتاحی میچ گھڑی ٹائگر اور شگی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہوا۔

گھڑی ٹائگر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 71 رنز کا ہدف قائم کیا۔ گھڑی ٹائگر کی آل راؤنڈر قاری عبدالبائس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط سکور فراہم کیا۔

جوابی بیٹنگ میں شگی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا مگر بدقسمتی سے صرف 5 رنز کے فرق سے شکست کھا گئی۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر قاری عبدالبائس کو منتخب کیا گیا۔

جنہوں نے نہ صرف شاندار بلے بازی کی بلکہ فیلڈنگ میں بھی ایک مشکل کیچ پکڑ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ضلع بھر کے نوجوانوں کو کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں