لوئر کوہستان: ایس ایچ او پٹن ثناء اللہ خان ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعتزاز ولد گل داد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موٹر سائیکل کے پارٹس، ٹائرز ، بیٹریاں اور دیگر مسروقہ سامان معہ 540 گرام چرس برآمد کی۔
اسی طرح ایک اور کارروائی میں اویس احمد ولد عمر فاروقی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام چرس برآمد ہوئی۔ہر دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔