حطار میں غیر قانونی کھاد فیکٹری کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی سخت کارروائی

79

ہریپور : حطار میں غیر قانونی کھاد فیکٹری کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی سخت کارروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر خانپور جناب جنید خالد کی ذرائع کی جانب سے موصول ہونے اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے حطار کے علاقے میں قائم ایک غیر قانونی کھاد بنانے والی فیکٹری کے خلاف بھرپور کارروائی۔

اس کارروائی میں محکمہ زراعت ہری پور، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

مشترکہ آپریشن کے دوران موقع سے غیر قانونی کھاد کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ زرعی پیداوار کے معیار، کسانوں کے مفاد اور عوامی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ ہری پور عوام سے درخواست کرتی ہے کہ ایسی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ محکموں یا ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ بلا تاخیر کارروائی کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں