مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، محترمہ ثناء فاطمہ نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ضلعی ODF ڈرائیو کے سلسلے میں مذہبی اسکالرز کو مؤثر طور پر شامل کرنے کے لائحۂ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نے ٹی ایم او کے ہمراہ صفائی، صحت و hygiene کے فروغ اور اس کے عملی نفاذ سے متعلق جامع بریفنگ پیش کی۔
اجلاس میں مشترکہ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، TMA اور ضلعی خطیب کے ہم آہنگ کردار، کامیاب مثالوں کے تبادلے اور بہتری کے لیے موجود کمزوریوں کی نشاندہی پر خصوصی زور دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی آگاہی، کمیونٹی انگیجمنٹ اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کیا جائے، تاکہ ضلع مانسہرہ کو ODF ٹارگٹ کے حوالے سے ایک ماڈل ضلع بنایا جا سکے۔