پاکستان مرکزی مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن

75

مانسہرہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن جاری. فیز تھری 36/ PK بالاکوٹ میں این سی بالاکوٹ میں بڑے منتظم اور انتہائی خوبصورت انداز میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا.

جس میں مرد و خواتین ووٹروں نے بڑی دلچسپی سے ووٹ کاسٹ کئے ۔ 3 امیدواروں نے حصہ لیا. اور بالترتیب منتخب ہوئے.
(1)نثار دورانی 379 ووٹ لیکر کامیاب ہونے پر این سی کے صدر منتخب ہوئے ۔
(2) وقاص افضل 55 ووٹ لیکر این سی کے سینئیر نائب صدر منتخب ہوئے ۔
(3) نصیر افضل 23 ووٹ لیکر این سی کے نائب صدر منتخب ہوئے. اس طرح بالترتیب تیسرا کامیاب انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ہوا. پولنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی.

جہاں مرد و خواتین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی بذریعہ ووٹ استعمال کرتے ہوئے اپنے پارٹی ذمہ داران کو چنا. اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالسلام سمیت ہر مکتبہ فکر کے نمائندگان نے نو منتخب ذمہ رداران بالاکوٹ پاکستان مرکزی مسلم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں