قلندرآباد کے مقام پر آئل ٹینکر حادثے میں ڈرائیور جاں بحق

75

مانسہرہ : قلندرآباد کے مقام پر آئل ٹینکر حادثے میں ڈرائیور جاں بحق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایک آئل ٹینکر قلندرآباد موڑ میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

ٹینکر راولپنڈی سے کوہستان جا رہا تھا۔ حادثے میں 40 سالہ ڈرائیور سجاد رفیق ولد محمد رفیق سکنہ مظفراباد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

جب کہ درویش ولد محمد شریف عمر قریب 20 سال سکنہ گڑھی حبیب اللہ شدید زخمی ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں