تخلیقی اور جدید سائنسی ماڈلز کی نمائش

50

بٹگرام: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بٹگرام ضیاءالرحمٰن نے آج آل ترمذی اسکول اینڈ کالج بٹگرام میں منعقدہ سائنس ایکزیبیشن کا معائنہ کیا۔ ایکزیبیشن میں طلباء کی جانب سے تیار کردہ تخلیقی اور جدید سائنسی ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جو ان کی صلاحیتوں، تجسس اور سائنسی تعلیم سے دلچسپی کا بہترین عکاس تھے۔

مختلف جماعتوں کے طلباء نے ماحولیات کے تحفظ، قابلِ تجدید توانائی، روبوٹکس، بنیادی طبیعات، کیمیاوی تجربات اور روزمرہ مسائل کے حل سے متعلق ماڈلز پیش کیے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے طلباء اور اساتذہ کی محنت، تخلیقی کام اور بہترین پریزنٹیشن کو سراہا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں میں اعتماد، تحقیق اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل اور اساتذہ نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں مسلسل تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں