ہزارہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور یادگار ٹیک سمٹ

74

مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی کے خوبصورت کیمپس میں منعقد ہونے والا یہ تاریخی ٹیک سمٹ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کی سرپرستی میں، Thrive Pakistan اور Metrix کے باہمی اشتراک سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس سمٹ کا مقصد ہزارہ ریجن کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اسکلز اور عالمی مواقع سے روشناس کرانا تھا۔

یہ سمٹ نوجوانوں کے لیے سیکھنے، جدت اور نیٹ ورکنگ کا ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوا، جہاں شرکاء کو فری لانسنگ، ڈیجیٹل بزنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے قیمتی رہنمائی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کے نامور اور تجربہ کار ٹیک ایکسپرٹس نے شرکت کی اور اپنے خیالات و تجربات سے نوجوانوں کی رہنمائی کی۔ معروف ڈیجیٹل ایکسپرٹ ہشام سرور سمیت دیگر نامی گرامی ٹیک اسپیکرز نے نوجوانوں کو خود اعتمادی، مہارتوں کی ترقی اور مستقبل کی تیاری کے حوالے سے نہایت متاثرکن گفتگو پیش کی۔

یہ سمٹ نہ صرف سیکھنے کا ایک ذریعہ تھا بلکہ نوجوانوں کے لیے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک مضبوط قدم بھی ثابت ہوا۔

آئیے! مل کر ہزارہ کے نوجوانوں کو ایک روشن، بااختیار اور ڈیجیٹل مستقبل کی طرف لے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں