ہریپور : جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں۔ منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں ملوث عناصر کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور
ڈی پی او ہری پور تھانہ ناڑہ آمازئی اور تھانہ غازی ،بیراج چیک پوسٹ اور جہانیاں چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ڈی پی او ہری ہور نے تھانہ جات کی حدود روزنامچہ ،عمارت اور ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا .
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔منشیات فروشوں اور مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کریں۔تھانہ میں آنے والے سائلین کے اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں اور ان کی شکایات پر بروقت قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں ۔
تھانہ جات کی حدود میں گشتوں کے نظام کو مذیف بہتر بنائیں ۔بعدازاں بیراج چیک پوسٹ اور جہانیاں چیک پوسٹ پر جوانوں کو الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات دیں ۔