مانسہرہ : خلیفہ اول یار غار حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے. اہل بیت و صحابہ کرام کے منکر کے لئے کوئی جگہ نہیں. ہمارے اکابر نے عظمت اہل بیت و شان صحابہ کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی. علامہ عطاء محمد دیشانی، مولانا ربنواز طاہر و علامہ عبید الرحمٰن حیدری.
تفصیلات کے مطابق اہل سنت والجماعت ضلع مانسہرہ کے زیر انتظام 22 جمادی الثانی یوم شہادت خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے موقع پر عباسی چوک چنار روڈ سے مرکزی تحفظ ختم نبوت چوک تک پارٹی پرچموں سے مزین ریلی نکالی گئی.
جس میں ضلع بھر سے علماء کرام سمیت طلباء و ہر مکتبہ فکر کے افراد اور اہل سنت والجماعت کے قائدین و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوباٸی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی، جنرل سیکرٹری مولانا ربنواز طاہر، علامہ عبید الرحمٰن حیدری، مولانا سعید ہزاروی، مولانا نواز حسین فاروقی، سٹی صدر قاری محمد بلال، مولانا نثار فاروقی و دیگر نے کہا کہ پاکستان کی دیگر مقتدر شخصیات کے یوم پیدائش و وفات کے موقع پر سرکاری تعطیل کی طرح خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوم شہادت 22 جمادی الثانی کوسرکاری سطح پر عام تعطیل کرکے منایا جائے.