ایبٹ آباد: کینٹ پولیس کی کاروائی ، سونے کے بیوپاری کو لوٹنے کے کیس میں مفرور ملزم عمران ولد پرویز سکنہ موہاٹ میرا میرپور گرفتار کر لیا۔
عمران عرف مانی کو لاہور سے گرفتار کر کے ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ،
سال 2014 ء میں ایبٹ آباد میں سونے کے بیوپاریوں سے کروڑوں روپے کا سونا لوٹاگیا۔
جن میں سے ایک کورنگی کراچی کے رہائشی سونے کے بیوپاری بلال ولد محمد انعام سے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے مالیت کا اڑھائی کلو سونا اور پچیس لاکھ روپے کی نقدی دو موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر چھینی تھی۔