ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت ترنوائی میں کھلی کچہری کا انعقاد

42

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت ترنوائی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

◀️ کھلی کچہری میں صوبائی و ضلعی محکمہ جات کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی، جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور موقع پر حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔

◀️ ترنوائی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ، سی اینڈ ڈبلیو، ہزیکو، ریونیو، لوکل گورنمنٹ، مائنز اینڈ منرلز، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات سے متعلق مسائل پیش کیے۔

◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہریوں کی شکایات کو غور سے سنتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری اور مؤثر حل کی ہدایات جاری کیں۔

◀️ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق پرائمری سکولز کے بچوں اور بچیوں میں سکول بیگز بھی تقسیم کیے۔

◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ دیہی اور دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

◀️ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، تحصیلدار اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران بھی موجود رہے جنہوں نے عوام کے سوالات کے جوابات دیے۔

◀️ اہلیانِ علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں مزید کھلی کچہریوں کے انعقاد پر زور دیا۔

◀️ ضلعی انتظامیہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ شہری اپنی آراء یا شکایات کے لیے دفتر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے رابطہ کر سکتے ہیں یا ضلعی کنٹرول روم 09929310553 پر کال کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں