طلاق حق مہر کا معاملہ بہو کے رشتہ داروں نے سسر اور اس کے بھائ کو جنگل میں باند کر سابقہ ساس کو اغواہ کر لیا

100

ایبٹ آباد: طلاق حق مہر کا معاملہ بہو کے رشتہ داروں نے سسر اور اس کے بھائ کو جنگل میں باند کر سابقہ ساس کو اغواہ کر لیا۔ تھانہ بکوٹ میں ایف آئ آر درج ۔

معروف اپنے بھائ اور بیوی کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر تھنڈیانی بانڈی چمیالی جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے انتظار میں بہو کے پانچ رشتہ دار پہلے سے موجود تھے۔

انہوں نے کار کو روک کر معروف اور اس کے بھائ کو نیچے اتار لیا اور ان کو برمی گلی جنگل میں درختوں سے باند دیا ملزمان معروف کی بیوی کو اغواہ کرکے ساتھ لے گئے تھانہ بکوٹ نے اغواہ کی ایف آئ آر درج کرکے خاتون کی بازیابی کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

معروف کے بیٹے نے اپنی بیوی کو طلاق دے رکھی ہے مانسہرہ عدالت میں حق مہر کا مقدمہ چل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں