مائننگ ایریا ترنوائی میں اہلیانِ علاقہ اور لیز ہولڈرز کے مسائل

45

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے مائننگ ایریا ترنوائی میں اہلیانِ علاقہ اور لیز ہولڈرز کے مسائل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لائزان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

◀️ کھلی کچہری ترنوائی کے دوران مائننگ سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ لائزان کمیٹی کا اجلاس کانفرنس روم، ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا، جس میں اہلیانِ علاقہ کی شکایات تفصیل سے سنی گئیں۔

◀️ اجلاس میں مائننگ سے پیدا ہونے والے مسائل، بلاسٹنگ کے باعث گھروں کو پہنچنے والے نقصانات، آبادی کے قریب بلاسٹنگ اور غیر قانونی مائننگ سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس کو ٹیم کے ہمراہ مائننگ ایریا ترنوائی کا دورہ کرنے اور ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

◀️ تمام غیر قانونی مائننگ سرگرمیوں کو فی الفور بند اور متعلقہ مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مراسلہ جات جاری کرنے کی ہدایت۔

◀️ سی اینڈ ڈبلیو روڈز پر گاڑیوں کے وزن کی جانچ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

◀️ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو غیر قانونی مائننگ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف مراسلہ جاری کرنے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

◀️ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ضلعی پولیس کے نمائندے، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، نمائندہ سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ و ہائی ویز، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز، ایس ایچ او مانگل، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مائنز اینڈ منرلز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، لیز ہولڈرز کے نمائندگان اور اہلیانِ علاقہ نے شرکت کی۔

◀️ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد عوام کے جان و مال کے تحفظ اور غیر قانونی مائننگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
#DCAbbottabad #PMRUKP

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں