محکمہ سوئی گیس کے ملازم اسجد دو ماہ وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد وفات پا گئے

65

ایبٹ آباد : محکمہ سوئی گیس کے ملازم اسجد تقریبا دو ماہ قبل اپنے دفتر سے باہر نکلے تو ایک آوارہ اور لوفر قسم کے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ان کو ٹکر ماری اور موقع سے بھاگ گیا۔

اسجد دو ماہ تک ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے نیورو سرجری یونٹ میں وینٹی لیٹر پر قومہ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتے رہے۔ ان کی اہلیہ اور دو کمسن بچے دو ماہ تک ہر وقت ان کو وینٹی لیٹر پر جیتے اور مرتے دیکھتے رہتے اور اللہ تعالیٰ سے ان کی زندگی کی بھیک مانگتے رہے۔
اللہ تعالیٰ کے حکم پر آج وہ اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر اس فانی دنیا سے چلے گئے۔

ان کو ٹکر مار کر بھاگنے والے لفنگے میں اتنی بھی اخلاقی جرآت نہیں تھی کہ وہ ان کو ہسپتال پہنچاتا یا ان کی فیملی کے زخموں پر مرہم رکھتا۔
ان کے خون کا حساب اللہ تعالیٰ ہی اس لفنگے سے لیں گے۔

مرحوم اسجد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور سردار عبد القیوم اور سینئر ہیڈ کلرک ماجد کے بھائی، تھے۔

جن کی نماز جنازہ آج بروز بدھ سہ پہر تین بجے بار کلب ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔

موٹر سائیکل سواروں سے اپیل ہے کہ وہ ون ویلنگ کرکے اپنی اور دوسروں کی خوشیوں کے قاتل مت بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں