والنٹیئر ڈائیورز (غوطہ خور) جو ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ساتھ رضاکارانہ خدمات سرانجام دے رہے تھے،رضاکار ڈائیورز کو سیلری چیکس فراہم کیے

82

مانسہرہ: والنٹیئر ڈائیورز (غوطہ خور) جو ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ساتھ رضاکارانہ خدمات سرانجام دے رہے تھے، ان کی حوصلہ افزائی کے لیے
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے آج رضاکار ڈائیورز کو سیلری چیکس فراہم کیے۔

اس موقع پر ڈی او مانسہرہ ابرار علی نے والنٹیئر ڈائیورز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے رضاکار غوطہ خور آبی حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور ان کی بے لوث خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

ڈی او مانسہرہ نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 ہمیشہ اپنے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا اور مستقبل میں بھی ان کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں