رخصت ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرز (یو ٹی) نعمان وحید اور حمزہ ایاز کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

86

ضلع اپر کوہستان کی روایات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان جناب طارق علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب طاہر اقبال کی قیادت میں رخصت ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرز (یو ٹی) نعمان وحید اور حمزہ ایاز کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، دیگر اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں افسران کو مقامی روایتی ٹوپیاں اور ہار پہنائے گئے، اور انہیں عزت و احترام اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

دونوں افسران کی خدمات اور ضلعی انتظامیہ کے لیے ان کی مخلصانہ کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا، اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دلی دعاؤں کا اظہار بھی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں