ڈی پی او ہری پور کی کچھ روز قبل دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے کنسٹیبل اشفاق کے گھر آمد

70

ہریپور : ڈی پی او ہری پور کی کچھ روز قبل دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے کنسٹیبل اشفاق کے گھر آمد۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی کچھ روز قبل جی ٹی روڈ پر دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے کنسٹیبل اشفاق کے گھر آمد ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک فیصل حفیظ بھی ہمراہ تھے۔

زخمی کنسٹیبل اشفاق کی عیادت کی اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔علاج معالجے سے متعلق بھی دریافت کیا۔ڈی پی او ہری پور نے ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کو مقدمہ کی ازخود نگرانی کے احکامات دیئے ۔

ڈی پی او ہری پور نے زخمی کنسٹیبل اشفاق کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی کنسٹیبل اشفاق کے طبی دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔میرے دفاتر کے دروازے آپ کے لیے ہمہ وقت کھلے کسی بھی پریشانی کی صورت میں تشریف لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں