ایبٹ آباد: تھانہ حویلیاں کا افغان باشندوں کو 7 روز کے اندر پاکستان چھوڑنے کا اعلان، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ
تھانہ حویلیاں کی جانب سے افغان باشندوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ 7 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑ دیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ فیصلہ حکومتی پالیسی اور قانون کے مطابق کیا گیا ہے
پولیس نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، ا تھانہ حویلیاں نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی عملداری میں پولیس کا ساتھ دیا جائے۔