مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے پٹوار خانہ داتہ غازی کوٹ اور ہڑیالہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ریونیو ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی، سائلین سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے گئے اور موقع پر ہی متعلقہ عملے کو فوری حل کی ہدایات جاری کی گئیں۔
محترمہ ثناء فاطمہ نے عملے کی حاضری، کام کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے شفافیت، بروقت کام اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو امور میں غفلت، تاخیر یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہتر، آسان اور میرٹ پر مبنی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔