ایبٹ آباد: کاغان کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں تین بچوں کو مردہ حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں غازیان عمر 7 سال آئزل عمر 5 سال اور شہرام عمر 9 ماہ شامل ہیں۔ جو مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
بچوں کا پوسٹ مارٹم جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
بچوں کے والد کاشف ولد منصف عمر 33 سال کے معدے کو واش کرنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میڈیکل ڈی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے.
جبکہ ان کی اہلیہ شیزا بی بی عمر 35 سال جن کے سر پر چوٹ آئی ہے کو نیورو وارڈ بی میں داخل کر دیا گیا ہے: ہسپتال ترجمان۔