گڑھی حبیب اللہ میں سولہ سالہ خضر کے ساتھ تین لڑکوں کی زیادتی

87

مانسہرہ: گڑھی حبیب اللہ میں سولہ سالہ خضر کے ساتھ تین لڑکوں کی زیادتی۔

تھانہ گڑہی حبیب اللہ کی حدود جہانیاں تلہٹہ میں سولہ سالہ خضر کے ساتھ تین لڑکوں شاہ میر شاہ، عمران اور عمیر نے سکول میں دن دیہاڑے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

واضح رہے تلہٹہ جہانیاں والے سید رفاقت حسین شاہ نمبردار سید وجاہت حسین شاہ نمبردار کا بھانجہ سید شاہ میر شاہ جس کے ساتھ دیگر دو لڑکے تھے نے یہ زیادتی کی۔

وقوعہ کے بعد زیادتی کے شکار خضر نے تھانہ گڑہی حبیب اللہ میں 16 دسمبر کو ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ سکول کا چوکیدار اور پرنسپل کو اس واقعے کا علم کیوں نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں