ڈسٹرکٹ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پزیر

98

مانسہرہ : گورنمنٹ ہائی سکول بیدڑہ مانسہرہ کی میزبانی میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

اس شاندار ٹورنامنٹ کے سپورٹس سیکریٹری ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بیدڑہ جناب بختیار خان صاحب تھے جن کی انتھک محنت اور بہترین انتظامات قابلِ تحسین ہیں۔

اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا، میڈم نعمانہ سردار صاحبہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل مانسہرہ فائزہ خان صاحبہ اورصدر ڈسٹرکٹ سپورٹس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ جناب ہدایت اللہ خان صاحب اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ جناب معروف خان صاحب نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور جناب تنویر اعوان صاحب، سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ جناب خان محمد صاحب کے علاوہ ضلع بھر کے معزز پرنسپلز، ہیڈ ماسٹر صاحبان اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کو چار چاند لگانے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 مانسہرہ کی ایم ٹی پلاٹون گورنمنٹ ہائی سکول ریڑھ کی پی ٹی پلاٹون گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ملی نغمے ، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ ور گورنمنٹ ہائی سکول بیدڑہ کی گتگا ٹیم کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیے۔

خصوصاً گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 کے ملی نغمے نے سماں باندھ دیا۔
اس تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت سپورٹس سیکریٹری بختیار لالا کی نگرانی میں قائم ہونے والی وہ انتظامی کمیٹی تھی جس میں ہر کیڈر کے اساتذہ، ماہرینِ مضامین، سپورٹنگ اسٹاف، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز نے اس پروگرام کو Own کرتے ہوئے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

مزید برآں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 مانسہرہ کی ملٹری پلاٹون اور سکاؤٹس، سکاؤٹس کیمپ اور گورنمنٹ ہائی سکول ریڑھ کی پی ٹی پلاٹون کو شائقین کے ساتھ ساتھ معزز مہمانانِ گرامی، بالخصوص ڈائریکٹر صاحبہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ نے بھی بھرپور سراہا۔

اس سال کے ٹورنامنٹ کی ایک اور بڑی کامیابی یہ رہی کہ ڈسٹرکٹ مانسہرہ نے میجر اور مائنر گیمز میں بڑی تعداد میں صوبائی سطح تک رسائی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں