تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی

54

بٹگرام : ضلع بٹگرام میں محکمۂ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (آئی ایم یو) تعلیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اسکولوں کی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کی، جس پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ رپورٹ میں تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی تعلیم و تربیت اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر روشنی ڈالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح معیاری تعلیم کا فروغ ہے۔ انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں اور افسران کو سراہنے جبکہ غفلت یا کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں