ڈاکٹر وردہ کے بہیمانہ قتل کیس

72

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ کے بہیمانہ قتل کیس ، گرفتار ملزم وحید کے خلاف تفتیش کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا رہی ہے اور شواہد کی روشنی میں اس پر مزید دفعات شامل کیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات مکمل غیر جانبداری شفافیت اور قانون کے مطابق آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد فرانزک رپورٹس اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ملزمان کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور جیسے ہی مزید شواہد سامنے آئے قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی میں تیزی لائی جائے گی۔

عوامی حلقوں اور مسیحاؤں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں