کوزہ بانڈہ میں بروقت صفائی کے باعث پانی کی نکاسی بحال

52

بٹگرام : ایک شہری کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لوکل گورنمنٹ عملہ اور ٹی ایم اے کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔

ہدایت کے مطابق متعلقہ عملہ فوری طور پر کوزہ بانڈہ میرا بازار پہنچا، جہاں حالیہ بارشوں کے باعث نالوں میں جمع ہونے والے پانی اور رکاوٹوں کو صاف کر دیا گیا۔ بروقت صفائی کے باعث پانی کی نکاسی بحال ہو گئی اور عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئی۔

مقامی عوام نے فوری اور مؤثر کارروائی پر ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
ضلعی انتظامیہ بٹگرام عوامی مسائل کے بروقت حل اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں