موٹروے پولیس نے مسافروں سے بھری وین جلنے سے بچا لی

79

مانسہرہ : موٹروے پولیس نے مسافروں سے بھری وین جلنے سے بچا لی۔ وین مانسہرہ سے بٹگرام جا رہی تھی ۔

وین میں 14 مسافر سوار تھے کہ اچانک وین میں آگ بھڑک اٹھی ۔موٹروے پولیس کے افسران اطلاع پا کر فوراً پہنچے اور بروقت آگ پر قابو پا لیا۔

وین میں موجود لوگوں نے موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی کو قابل ستائش قرار دیا۔

سیکٹر کمانڈر ہزارہ موٹروے سجاد بھٹی نے افسران کو شاباش دی اور کہا کہ انسانی جان سب سے مقدم ہے اور اسے بچانے کے لیے آئندہ بھی تمام وسائل برو کار لائے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں