قلیل وقت میں تمام تر سہولیات کی فراہمی ہری پور پولیس کی اولین ترجیع

54

ہریپور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا عوامی سہولت کے لیے پولیس سہولت مرکز کا انقلابی اقدام۔

ہری پور کے شہریوں کو تمام تر سہولیات ایک ہی چھت تلے بااعتماداور باوقار طریقے کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں۔

پولیس سہولت مرکز کے قیام کا مقصد پولیس میں جدیدت کا فروغ ہے جو دور حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے وژن کے مطابق عوام کو آسان ،شفاف اور قلیل وقت میں تمام تر سہولیات کی فراہمی ہری پور پولیس کی اولین ترجیع ہے۔

شہریوں کو پولیس کلئیرنس سرٹیفیکٹ،کریکٹر سرٹیفیکٹ ،کرایہ داری رجسٹریشن ،دستک ایپ ویریفیکشن ،فارنرز رجسٹریشن ،گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ سے متعلق سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں