گوشت کی دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن

66

ہریپور: گوشت کی دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن۔
اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے غازی بازار میں گوشت اور تندوروں کی انسپکشن کی۔ دکانوں میں ریٹ لسٹ کی موجودگی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور تندوروں پہ روٹی کے وزن کو چیک کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران پولی تھین بیگز کے استعمال اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے پر دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

دوسری جانب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے ڈی سی ہری پور کے ہمراہ تحصیلدار، سب رجسٹرار اور سروس ڈیلیوری سینٹرز کا معائنہ کیا۔
عوام کو بہتر اور فوری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سروس ڈیلیوری سینٹرز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور ہری پور کے مختلف علاقوں میں سب سروس ڈیلیوری سینٹرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں