ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی دھمتوڑ سرکل میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کڈز گرومنگ ایکٹیویز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں، کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت اور مواقع کی فراہمی کےحوالے سے دھمتوڑ سرکل کی سات یونین کونسلز کے 92 سکولوں کے لیےکڈز گرومنگ اینول پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے تقریب میں تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بچوں کی جانب سے حمد، نعت، ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری سکولوں کے بچوں کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔
تقریب میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران، والدین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور طلبہ و طالبات کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کےعظم کا ارادہ کیا گیا۔
عوام دوست اقدامات ، کڈز گرومنگ ایکٹیویز کے حوالے سے منعقدہ تقریب
56