مانسہرہ: رات گئے عطر شیشہ میں واقع(مقبول نامی شخص کے) کپڑوں کے گودام میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ اسٹیشن سے ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز بمعہ فائر وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے۔
ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 ہمہ وقت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے الرٹ اور تیار ہے۔