وفاقی محتسب ایبٹ آباد کی فوری کارروائی — بیوہ کو حق دلوا دیا گیا

59

ایبٹ آباد: ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے بقایا جات کی ادائیگی، شکایت درج ہوتے ہی نوٹس جاری .

وفاقی محتسب کے ریجنل آفس ایبٹ آباد کی بروقت اور مؤثر مداخلت کے نتیجے میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک ریٹائرڈ ملازم کی بیوہ کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کر دی گئی۔

ایبٹ آباد کی رہائشی خاتون نے وفاقی محتسب کے دفتر میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے شوہر پیسکو / ہزیکو میں ملازم تھے اور ان کی وفات کے بعد پنشن ان کے نام منتقل ہونا تھی، تاہم تمام ضروری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود ایک سال گزر جانے کے بعد بھی نہ تو پنشن کی منتقلی عمل میں آئی اور نہ ہی بقایا جات ادا کیے گئے۔

وفاقی محتسب کی ہدایت پر ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فوری نوٹس جاری کیا گیا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ ادارے نے ایک سال سے رکی ہوئی واجب الادا رقم شکایت کنندہ کو ادا کر دی۔

بقایا جات کی وصولی کے بعد خاتون نے وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی اور ریجنل آفس ایبٹ آباد کے انچارج رشید احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کوششوں سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔

اس موقع پر ریجنل آفس ایبٹ آباد کے انچارج رشید احمد نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ عوامی شکایات کے بروقت، شفاف اور منصفانہ ازالے کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں