محنتی، دیانتدار اور فرض شناس اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی، ڈی پی او تورغر

50

تورغر : پولیس افسران و اہلکاروں کی جائز عرض معروض سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ (PSP) کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت پولیس افسران و جوان اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او تورغر کے سامنے پیش ہوئے، جن میں چھٹی، تبادلہ، پوسٹنگ اور دیگر محکمانہ امور شامل تھے۔

ڈی پی او تورغر نے تمام اہلکاروں کے مسائل کو بغور سنا اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کیے۔ چھٹی سے متعلق کئی درخواستیں اسی وقت منظور کی گئیں، جبکہ تبادلے اور پوسٹنگ سے متعلق امور کو مکمل میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق نمٹایا گیا۔

محکمانہ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ڈی پی او تورغر نے ان اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی، جو ڈیوٹی میں غفلت، غیر حاضری، تاخیر یا لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے۔ بعض اہلکاروں کو سینسر جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی تاکہ مستقبل میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ (PSP) نے اس موقع پر کہا کہ تورغر پولیس میں میرٹ، شفافیت اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محنتی، دیانتدار اور فرض شناس اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں