ایبٹ آباد پولیس تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے

60

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں کرسمس کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے ایس ٹی لکس چرچ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر ایس پی کینٹ امتیاز خان، ایس ڈی پی او کینٹ طاہر سلیم اور ایس ایچ او کینٹ علی جدون بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب میں مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کرسمس کی خوشیاں منائیں۔

تقریب کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ ملا۔ شرکاء نے پولیس کی اس کاوش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات معاشرے میں امن، برداشت اور یکجہتی کو مضبوط کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد پولیس تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی پولیس امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں