ایبٹ آباد: قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر عوامی اتحاد ایبٹ آباد کی جانب سے سول سوسائٹی، لائزز، صحافی برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سابق ایم پی اے آمنہ سردار، کامران ایڈوکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، جنرل سیکرٹری ٹریڈ یونین و شہریوں نے شرکت کی۔
تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی و افکار پر سیر حاصل بات چیت ہوئی اور کیک کاٹا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ باہم محبت، رواداری، محنت اور لگن سے ہی ملک کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔