میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک کا عوام کے لیے احسن اور سہولت بخش اقدام

31

ایبٹ آباد : میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک کا عوام کے لیے احسن اور سہولت بخش اقدام.

ہسپتال کے تمام کاونٹرز سے او پی ڈی سلپ، مختلف ٹیسٹ رپورٹس، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی رپورٹس حاصل کی جا سکیں گی۔اس سے قبل یہ سہولت مخصوص کاونٹرز تک محدود تھی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کے لیے ایک اہم اور عوام دوست اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اب ہسپتال کے تمام کاونٹرز سے او پی ڈی سلپ، مختلف ٹیسٹ رپورٹس، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی رپورٹس حاصل کی جا سکیں گی۔ اس سے قبل یہ سہولت مخصوص کاونٹرز تک محدود تھی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

یہ سہولت میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر شہریار علی اور ان کی ٹیم نے کامیابی سے نافذ کی ہے۔ نئے نظام کے تحت مریضوں اور ان کے لواحقین کو غیر ضروری انتظار سے نجات ملے گی اور ہسپتال میں سروس ڈیلیوری مزید مؤثر اور تیز ہو جائے گی۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف عوامی شکایات میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ ہسپتال کے انتظامی امور میں بھی بہتری پیدا ہو گی۔ مریض دوست پالیسیوں کے تحت مستقبل میں مزید سہولیات متعارف کروانے کے لیے بھی عملی اقدامات جاری ہیں۔

ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا بورڈ آف گورنرز بالخصوص چیئرمین بی او جی پروفیسر عابد جمیل کے ویژن اور مشن کے مطابق ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عوام کو معیاری، بروقت اور باعزت طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں